آسٹریلیا میں مسجد کے باہر پٹرول بم دھماکا،دیوارپر اسلام مخالف پیغام درج

پٹرول بم مسجد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں لگایا گیا، ایک کار مکمل جل کرخاکستر،دیگرچار کو جزوی نقصان پہنچا

بدھ 29 جون 2016 17:29

آسٹریلیا میں مسجد کے باہر پٹرول بم دھماکا،دیوارپر اسلام مخالف پیغام ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) آسٹریلوی شہر پرتھ میں مسجدکے باہر پٹرول بم دھماکا کر کے اسلام مخالف نفرت کا اظہار کیا گیا ،دھماکے کے وقت مسجد میں سیکڑوں افراد نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے ۔پٹرول بم مسجد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں لگایا گیاتھا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ایک گاڑ ی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دیگر چار گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پرتھ کی ایک مسجد کے باہر پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر پٹرول بم دھماکا کیا۔

نماز کے دوران دھماکے کی آواز سن کر نمازی باہر آئے تو ایک گاڑی کو جلتے ہوئے دیکھا جبکہ مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف پیغام بھی درج تھا۔پٹرول بم مسجد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں لگایا گیاتھا۔ دھماکے سے ایک گاڑ ی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دیگر چار گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :