پنجاب کے ایک کھرب چھیالیس ارب نو کروڑ انتالیس لاکھ تیس ہزار روپے کے اضافی اخراجات منظور
میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 17:43
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) مالی سال ختم ہونے سے دو روز قبل پنجاب حکومت کے منظور شدہ بجٹ سے ایک کھرب چھیالیس ارب نو کروڑ انتالیس لاکھ اور تیس ہزار روپے کے اضافی اخراجات کی ضمنی بجٹ کے طور پر منظوری دیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری شدہ ایجنڈے سے تین روز پہلے ہی معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے حکومت نے منظور شدہ بجٹ سے زائد اخراجات پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اس اضافی رقم کو ناگزیر قراردیدکر موقف اختیار ہے کہ ضمنی بجٹ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں پیش کیا جاتا ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس دوران ضمنی بجٹ پر عام بحث کے دوسرے روز کسی رکن کو بات کرنے کا موقع دیے بغیر وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بحث سمیٹی اور ایک روز قبل بحث کے موقع پر منظور شدہ بجٹ سے اضافی اخراجات پر اپوزیشن کے اعتراضات رد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے زائد اخراجات اور ضمنی بجٹ کوئی انہونی بات نہیں یہ پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی پریکٹس ہے ، انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں حکومت عوامی فلاحی مقاصد کیلئے وقت ضائع کیے بغیر ضروری اخراجات کرتی ہے جسے ضمنی بجٹ قراردیا جاتا ہے ، پنجاب حکومت فنانشل مس منیجمنٹ نہیں بلکہ موثر فنانشل مینجمنٹ پر عمل پیرا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.