کراچی بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
نالوں کی صفائی کے لئے 47 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری، نالوں کی صفائی کا کام سوائے عید کے کسی روز نہیں رکنا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
بدھ 29 جون 2016 18:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی اجلاس میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر کراچی میں ہائی الرٹ جاری کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر وزیر اعلی ہاس میں اجلاس منعقد کیا گیا، دورانِ اجلاس متعلقہ اداروں کے حکام نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 4 اہم نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ 33 نالوں کی صفائی کے لئے رقم درکار ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلی نے بقیہ نالوں کی صفائی کے لئے 47 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ ادارے کو ہدایت جاری کی کہ نالوں کی صفائی کا کام سوائے عید کے کسی روز نہیں رکنا چاہیے، اس کام کو جلد ازجلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نکاسی کے کام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جنریٹر یا دوسری مشینری کے استعمال سے سڑکوں پر جمع پانی کو نکالا جائے۔
وزیر اعلی سندھ نے ڈی ایم سی، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے افسران 24 گھنٹے متحرک کی ہدایات جاری کی اور شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کے روک تھام کے لئے سیکریٹری توانائی کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کرنے کا حکم جاری کیا۔اجلاس میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر کراچی میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی چھیٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔اس موقع پر واٹربورڈ کے حکام نے وزیر اعلی کو بتایا کہ گزشتہ روز بجلی کی لائن ٹرپ ہوجانے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، جس کے بعد واٹربورڈ انتظامیہ نے پمپ کا استعمال کرتے ہوئے حب ڈیم سے شہر میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا۔واضح رہے شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر سندھ حکومت کے 15 روز سے اجلاس جاری ہیں، گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا گیا تھا اور کئی فیصلے کئے گئے تھے، تاہم اجلاس میں کیے گیے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.