”واکنگ ایمبسیڈر آف پاکستان“ سکاٹ لینڈ،مانچسٹر اور گلاسکو پہنچ گئے
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت ملک بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا سکاٹس پارلیمنٹ کا دورہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے یونیورسٹی آف سٹرلنگ ، ایڈن برگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی ا ٓف مانچسٹر کے دورے کئے
بدھ 29 جون 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت ملک بھر پوزیشن ہولڈرز کے طلبہ کے وفد”واکنگ ایمبسیڈر آف پاکستان“ نے سکاٹ لینڈ میں مختلف مقامات پر دورہ کیا۔یونیورسٹی آف سٹرلنگ میں پہنچنے پر یونیورسٹی حکام نے اینڈریو ملربلڈنگ میں ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ یونیورسٹی آف سٹرلنگ میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی روایتی تعلیم کی بجائے ”ایکوا کلچر“کریمنالوجی میرین بائیو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں انڈ ر گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایش کورس کروائے جاتے ہیں۔
یونیورسٹی سٹرلنگ کا شمار یورپ کی 60 بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ طلبہ نے سکاٹ لینڈ کی مشہور لوچ لومونڈ نامی تازہ پانی کی جھیل کی سیر کی اور چھوٹے بحری جہاز کے سفر سے محظوظ ہوئے۔(جاری ہے)
پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ایڈن برگ یونیورسٹی اور سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ کابھی دورہ کیا۔ایڈن برگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم44فیصد طلبہ کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔
یونیورسٹی کو 20نوبل پرائز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔یونیورسٹی کے ریلشن آفیسر روبل ویلس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایڈن برگ یونیورسٹی میں 250 سے زائد کلب اور سوسائٹیاں کام کررہی ہے۔بعدازاں پاکستانی طلبہ کا وفد گلاسکو میں پاکستان کے قونصلیٹ پہنچ گیا جہاں قونصل جنرل احسان رضا شاہ نے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔طلبہ نے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ،مقامی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔گلاسکو میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کی شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے یورپ کے مطالعاتی دورے کو وزیراعلی محمد شہباز شریف کا شاندار ویژن قرار دیا۔طلبہ نے تقریب کے آخر میں میزبان کو سوینئر پیش کیا۔قبل ازیں طلبہ نے یونیورسٹی آف مانچسٹر کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی آف ریلشن آفسر لیزا گرین نے پاکستان نژاد طلبہ کے ساتھ وفد کا پرجوش استقبال کیا۔یونیورسٹی کو برطانیہ کی پانچویں بڑی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 40 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔25 سے زائد نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کا تعلق اسی یونیورسٹی سے ہے۔وفد کو مانچسٹرمیوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا۔مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل کی طرف سے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.