حکومت پنجاب کے لگائے گئے بھکی پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی نائن ایچ اے گیس ٹربائن کو بہتر کارکردگی کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا
بدھ 29 جون 2016 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی نائن ایچ اے گیس ٹربائن کو بہتر کارکردگی کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ۔
(جاری ہے)
جنرل الیکٹرک(جی ای ) کی تیار کردہ یہی نائن ایچ اے ٹربائن فرانس کے بوشین پاورپلانٹ میں بھی استعمال کی گئی ہے جسے بلند ترین فی صد ایفی شینسی ریٹ کی بناپر دنیا کا سب سے بہتر کام کرنے والا پاور پلانٹ قرار دیا گیا ہے -توقع ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بکھی ضلع شیخوپورہ میں1180میگا واٹ بجلی کی پیداور کے لئے نصب کیا جانے والا پلانٹ کام شروع کرنے کے بعد اس خطے میں سب سے بہتر استعدادِ کار والا پاور پلانٹ ہوگا اور پاکستان میں پاور سیکٹر کے لئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جہاں بہتر استعدادِ کار کا مطلب بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صارفین کو اس کا فائدہ منتقل کرنا ہے ۔
شفاف بڈنگ پراسیس کے نتیجے میں اس کی تعمیری لاگت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو40ارب روپے کی بچت ہو گی ۔یہ پلانٹ مارچ2017ء تک 360میگا واٹ اور دسمبر 2017ء تک مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
-
پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی
-
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.