میگا کرپشن کیس ، احتساب عدالت نے ملزموں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 30 جون 2016 14:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور میگا کرپشن کیس سمیت تین کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میگا کرپشن کے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

میگا کرپشن کیس میں سہولت کار ٹھیکیدار سہیل مجید اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو قلات کے ایکسین طارق علی کو نیب نے احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے انہیں مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جبکہ میگا کرپشن کیس کے ملزم خالق آباد کے اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کے جیل منتقلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 4 جولائی کو سنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین اشرف مگسی کو دوران تعیناتی اقربا پروری اور میرٹ کی خلاف وزری کا الزام میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران کیس کے گواہ نے بیان قلمبند کرایا۔ وکیل کی درخواست پر اشرف مگسی پر فرد جرم آئندہ سماعت میں عائد کی جائے گی۔ کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :