تحریک انصاف ہر ہنگامی حالت میں عوام کی مدد کرنے کو تیار ہے ،کے الیکٹرک نے ثابت کردیا کہ وہ عوام دشمنی میں سندھ حکومت سے کم نہیں،دودن کی بارشوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے،کے الیکٹرک اس وقت کلرالیکٹرک بن چکی ہے
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی متاثرین سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 30 جون 2016 19:38
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کراچی میں خوف کے بادل کا محاروہ حقیقت میں بدل چکاہے، بارشوں میں سندھ حکومت اور متعلقہ انتظامیاں کہیں دکھائی نہیں دی ۔دو روز کی بارشوں اور دو روز بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی جہنم بنادی ہے ،سندھ حکومت تو ہی لاپراہ اس پر کے الیکٹرک نے بھی ثابت کردیا کہ عوام دشمنی میں وہ بھی سندھ حکومت سے کسی طور کم نہیں ہے اس وقت کے الیکٹرک شہریوں کے لیے کلر الیکٹرک بن چکی ہے ،چھ سات ماہ میں اربوں کا بزنس کرنے والی کے الیکٹرک ایک ارب بھی اپنے سسٹم کو ٹھیک کرنے پر خرچ نہیں کرسکتی۔
متوقع بارشوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے کراچی سے بارہ ہزار ٹن کچرا روانہ کی بنیا دپر نکلتاہے ندی نالوں کی صفائی کے لیے جو فنڈ ملے اس میں کتنا کام ہوا عوام نے دیکھ لیاہے ،عوام پوچھ رہی ہے کہ 50 کروڑ کے فنڈ کہاں گئے کیا یہ لوگ عوام کے ڈوبنے کا انتظار کررہے تھے ،نکاسی آب کا سلسلہ بہتر نہ ہونے کے باعث پانی برساتی نالوں کے زریعے گھروں میں داخل ہوا بارش کے وقت سعدی ٹاؤن نالہ چاروں طرف سے بند تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.