دبنگ خان کی بہن بھی دبنگ نکلی
اپنے شوہر کی گرل فرینڈ پر تھپڑوں کی بارش کردی
جمعرات 30 جون 2016 21:57
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ نے اپنے شوہر اداکار پلکت سمراٹ کی گرل فرینڈ اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ رسید کردیا۔بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ کی طویل عرصہ معاشقے کے بعد 2014 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ یمی گوتم سے قربت کے باعث دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سلو میاں نے بھی دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب دونوں میاں بیوی کی جنگ میں اداکارہ یمی گوتم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور خوبرو اداکارہ یمی گوتم نے 2 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو پلکت اور ان کی اہلیہ شویتا میں اختلافات کی وجہ قراردیا گیا۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”صنم رے“ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی بہن شویتا روہرہ اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان فلم کے سیٹ پر ہی لڑائی ہوئی تھی جس پر سلو میاں کی بہن نے اشتعال میں آکر اداکارہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر اداکارہ کو وہاں سے بھاگ کر جانا چھڑانا پڑی۔واضح رہے کہ اداکار پلکٹ سمراٹ اور شویتا روہرہ کی شادی نومبر 2014 میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان سمیت خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی تھی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
-
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
سیریز فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.