جمعتہ الوداع اور طاق راتوں میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں،آئی جی سندھ
جمعرات 30 جون 2016 23:13
کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ جمعة الوداع اور طاق راتوں میں سیکورٹی اقدامات غیر معمولی بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر رینج، زونز، ڈسٹرکٹس کی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ آخری عشرے کی بقیہ طاق راتوں کے دوران مساجد، امام بارگاہوں میں عبادت گذاروں، اعتکاف کرنے والے اور دیگر شہریوں کے تحفظ کے لئے تھانہ جات مسلسل گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور نگرانی جیسے اقدامات کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کنٹی جینسی پلان کے تحت تمام علاقوں میں ریکی، نگرانی، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ جیسے اقدامات مزید ٹھوس اور مربوط بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کا بروقت انسداد یقینی بنایا جا سکے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولیس وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ سپروائزری افسران نماز جمعہ کے آغاز تا اختتام اور امن وامان کے حالات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ انٹریز لازمی طور پر نوٹ کرانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے دیگر ضروری اقدامات پر اپنی سپرویژن میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.