پنجاب حکومت کا ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج ٹرین کے باعث متاثر ہونے کے معاملے کا بھرپور دفاع کا فیصلہ
معاملہ 10سے 20جولائی تک استنبول میں ہونے والی ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس میں اٹھایا جائیگا ،پنجاب حکومت وضاحت پیش کریگی ‘ ذرائع
جمعہ 1 جولائی 2016 15:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے باعث متاثر ہونے کے معاملے کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،معاملہ 10سے 20جولائی تک استنبول میں ہونے والی ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس میں اٹھایا جائیگا ،پنجاب حکومت وضاحت پیش کرے گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے باعث متاثر ہونے کا معاملہ ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس استنبول میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یو نیسکو ہیریٹیج کا نفرنس کا انعقاد 10سے 20جولائی کو استنبول میں ہوگا، حکومت پنجاب کا 5رکنی وفد کانفرنس میں شالامار باغ پر وضاحت پیش کرے گا جس ۔
وفد میں ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید شامل ، ڈی جی آرکیالوجی چوہدری اعجاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر حسن محمود گیلانی اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر عائشہ پامیلاراجرشامل ہوں گی ۔ یونیسکو کی جانب سے کانفرنس میں حکومت پنجاب کے موقف کو سننے کے بعد اہم پیش رفت متوقع ہے ، کانفرنس میں لاہور سمیت دنیا کی 80ہیریٹیج سائٹس کے کیس زیر بحث لائے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.