گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کو کویت میں ہی دفنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:38

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کو کویت میں ہی دفنانے کا فیصلہ

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء) گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کو کویت میں ہی دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کویت میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو کر ایک ہی خاندان کے 6 پاکستانی افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افراد کی موت ایک گھر میں لگنے والی آگ کی زد میں آنے کے باعث ہوئی تھی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیوں کو پاکستان واپس لانے کی تیاری کیا جا رہی تھی۔ تاہم اب خاندان کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افراد کو پاکستان واپس نہیں لایا جائے گا بلکہ انہیں کویت میں ہی دفنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :