حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے،

زیادہ تر یرغمالیوں کا تعلق اٹلی اور ارجنٹینا سے ہے: ڈھاکہ میں ہوٹل پر حملے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد کا بیان

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 23:21

حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے،

ڈھاکہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2016ء) ڈھاکہ کے سفارتی علاقے کے ہوٹل میں ہونے والا دہشت گرد حملہ کسی مذہبی تنظیم کی جانب سے کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں واقع ہوٹل میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 2 غیر ملکی سیاح جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ درجنوں افراد کو دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے جبکہ زیادہ تر یرغمالیوں کا تعلق اٹلی اور ارجنٹینا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :