ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 00:32

ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جولائی ۔2016ء ) ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں واقع ہوٹل میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 2 غیر ملکی سیاح جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ درجنوں افراد کو دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ اب اس حوالے سے الجزیرہ چینل کے مطابق انصار الاسلام کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے ہوٹل پر حملہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔ واضح رہے کہ انصار الاسلام بنگلہ دیش کی ایک کالعدم شدت پسند تنظیم ہے۔