ڈھاکا:ریسٹورنٹ میں یر غمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن ختم، تمام دہشت گرد ہلاک، غیر ملکی میڈیا
فہد شبیر ہفتہ 2 جولائی 2016 09:28
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ریسٹورنٹ میں یر غمالیوں کو بازیاب کرانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 گھنٹوںکی یرغمالی صورتحال کے بعد فوجی آپریشن ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن میں غیرملکیوں کی ہلاکت بارے کوئی خبر موصول نہ ہو سکی۔ بنگلہ دیشی لیفٹیننٹ کرنل مسعود کے مطابق 3 غیر ملکیوں سمیت 13 یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔(جاری ہے)
ریسٹورنٹ سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دہشت گرد ہلاک 2 دہشت گرد فرار جبکہ 1 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ابھی بھی خدشے کا اظہار کر رہا ہے کہ کچھ افراد یرغمال ہو سکتے ہیں اور علاقہ ابھی بھی کلئیر نہیں کروایا جا سکا۔
یار رہے کہ کل رات دہشتگردوںکے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے ریسٹورنٹ پر حملہ کر دیا جس میں غیر ملکیوں، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور دہشت گردوں نے غیرملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور 24 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.