چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کی تقرریوں کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی
ہفتہ 2 جولائی 2016 15:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کی تقرریوں کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔
(جاری ہے)
درخواست محمد اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پندرہ کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے عہدوں کی معیاد انیس جون کو ختم ہو چکی ہے تاہم معیاد کے خاتمے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز نہیں کیا گیا ہے جو آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ خود مختار اور بااختیار ہے جس کے عہدوں پر نئی تعیناتیاں آئین کا تقاضا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.