4 برس گزر گئے، پنجاب کے پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا
ہفتہ 2 جولائی 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) پنجاب کے پنشنرز کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا عمل چار برس گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا، حکومتی اعلانات، بیانات اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بزرگ پنشنرز در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔ ساری زندگی سرکاری نوکری کرنے کے باجود ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آخر کار مسائل کا ہی سامنا۔
مہینے کی پہلی تاریخ آتے ہی بزرگ خواتین و مرد پنشن کے حصول کے لئے در بدر ہونے لگے۔(جاری ہے)
حکومت نے ان کی بہتری کے لئے قدم اٹھایا اور 2012ء میں تمام پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنیکا پراجیکٹ شروع کیا۔چار برس گزر جانے کے باوجود 5 لاکھ 92 ہزار پنشن کیسز میں سے صرف 47 فیصد کمپیوٹرائزڈ ہو سکے۔ تین لاکھ تیرہ ہزار سات سو بیس پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہی نہ ہو سکا جبکہ دوسری جانب 53 ہزار سے زائد کیسز ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹس کے دفاتر میں زیرالتوا ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پنشنرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے چار برسوں میں صرف تین اجلاس بلائے گئے ہیں۔ پنشنرز کی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا پراجیکٹ شروع تو کیا گیا لیکن حکومتی لاپراوہی کے باعث کئی برس گزر جانے کے باوجود بھی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.