جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، آرمی چیف
ہفتہ 2 جولائی 2016 22:31
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کانگریسی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
وفد میں سینیٹر لنڈسے گراہم اور سینیٹر جو ڈونلے شامل تھے ۔ امریکی وفد دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال زیر غور لائی گئی آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام اور عالمی امن پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں ، پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر باڈر مینجمنٹ کی ضرورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت کے حامل ہیں ۔ سینیٹر جان مکین نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی انسداد دہشتگردی کے آپریشن میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں اور ان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے پاکستانی عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کو قریبی رابطے رکھنے چاہئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.