امریکی شو ”کوانٹیکو“ کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں میری پہچان بنی،پریانکا چوپڑا
پیر 4 جولائی 2016 13:35
ممبئی ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ امریکی شو ”کوانٹیکو“ کی وجہ سے بیرون ملک میں بھی لوگ اب ان کی ہندی فلمیں دیکھنے لگے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق 40 دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد اداکارہ پرینکا چوپڑا جلد ہی اپنے شو ’کوانٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے امریکا جائیں گی۔
شو کے بارے میں پریانکا نے بتایا اس شو کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں ان کی پہچان بنی ہے۔ اب لوگ ان کے نام کو گوگل کر کے میری ہندی فلمیں بھی دیکھنے لگے ہیں۔(جاری ہے)
ایئرپورٹ پر لوگ انہیں دیکھ کرایلکس ایلکس پکارنے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک لڑکی نے ہندی میں مجھے میسج بھی کیا۔ہالی وڈ کیریئر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ صرف ایک سیریل کر رہی ہیں اور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔
سنسر بورڈ کے بارے میں پریانکا کا کہنا تھا سنسر کے رویہ سے وہ پریشان نہیں بلکہ افسردہ ہیں، ویسے بھی ان کی فلم ایک کامیڈی ہے نہ کہ ڈراما۔انھوں نے کہا کہ مزے کی بات تو یہ ہے کہ پہلی بالی وڈ فلم میں بھی میں منفی کردار ادا کیا تھا اور پہلی ہالی وڈ فلم میں بھی منفی رول میں ہی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.