پاکستان ایکسپریس کو حادثہ:ٹرین کی5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ٹرین کوحادثہ مخدوم پور کے مقام پر پیش آیا،پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی،حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جولائی 2016 16:38

پاکستان ایکسپریس کو حادثہ:ٹرین کی5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

خانیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جولائی 2016ء) :پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ٹرین حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کوحادثہ مخدوم پور کے مقام پر پیش آیا،جہاں پر پاکستان ایکسپریس کی 5بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرین حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا جارہا ہے۔پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق حادثہ کے مقام پر پولیس بھی پہنچ گئی ہے،حادثے کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو کبیر والا ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور ٹرین کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :