اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزینوں کو رضا کارانہ وطن واپس جانے پر350 ڈالر اضافی عطیہ کا اعلان

منگل 5 جولائی 2016 11:18

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر) نے پاکستان میں قیام پذیر افغان پناہ گزینوں کو رضا کارانہ طور پر افغانستان جانے پر350 امریکی ڈالر اضافی عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ افغان مہاجرین یہ رقم افغانستان میں نقد عطیات کے مراکز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چھ رجسٹرڈ شدہ افراد کا ایک خاندان اب مجموعی طور پر دو ہزار 100امریکی ڈالر وصول کرے گا تاہم یہ سہولت صرف ان مہاجرین کیلئے ہے جو رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کے علاوہ30سے 70 امریکی ڈالر کے سفری اخراجات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے دو مراکز جن میں پشاور اورکوئٹہ پورا سال مہاجرین کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔