وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
محمد علی منگل 5 جولائی 2016 22:37
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ ملک بھر میں عہد الفطر کل بروز بدھ 6 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے اب وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عید کا روز خوشی اور تشکر کا دن ہے۔ عید الفطر پرملت اسلامیہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضرب عضب میں مصروف جوان پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ پوری قوم ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
(جاری ہے)
ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے دشمن باخبر ہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے۔ پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو سکتے ہیں۔ یقین ہے کہ عیدالفطر کا دن قومی وحدت کے دن کے طور پر منایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.