ملک بھر میں عیدالفطرمذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے‘نماز عید کے اجتماعات میںملک کی سلامتی ، خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ وزیرستان میں عید منارہے ہیں
میاں محمد ندیم بدھ 6 جولائی 2016 15:37
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔6جولائی۔2016ء) ملک بھر میں عیدالفطرمذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ،نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات میں ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ وزیرستان میں عید منارہے ہیں ، آرمی چیف نے گذشتہ سال بھی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی تھی۔
دنیا بھر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا ،خلیجی ممالک ،امریکا‘ انڈونیشیا، ملائیشیا ،آسٹریلیا ،کینیڈا‘یورپ کے زیادہ تر ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ بھارت اور بنگلادیش میں جمعرات کے روز عید منائی جائے گی ۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں صدر ممنون حسین اور اسلامی ملکوں کے سفاتکاروں نے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی جس کے بعد ملک کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
نمازعید کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، صدر مملکت ممنون حسین، مشیرخارجہ سرتاج عزیزاور اسلامی ملکوں کے سفیروں نے اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد میں نمازعید ادا کی جس کے بعد ملکی سلامتی، امن واستحکام اورملک میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔راولپنڈی میں نمازعید کا بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ گراﺅنڈ میں ہوا، جڑواں شہروں کی تمام مساجد اورمختلف عید گاہوں میں نمازعید کے کئی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں پاکستان سمیت عالم اسلام میں خوشحالی اورامن وامان کے لیے دعائیں کی گئیں۔لاہور میں بادشاہی مسجد ، قذافی سٹیڈیم اور مسجد داتا علی ہجویری سمیت مختلف علاقوں میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لاہور میں بارش کی وجہ سے عید ٹھنڈی ہوگئی۔ کئی مقامات پر نمازیوں نے بارش میں ہی عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پشاور میں بھی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، کوئٹہ میں عیدگاہ طوغی روڈ میں سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں ملکی سربلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ عید کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید گاہوں اور عوامی مقامات پر پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز تعینات ہیں۔ پنجاب پولیس نے لاہور سمیت 23 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.