پاناما لیکس؛ عمران خان کی پارٹی رہنماوٴں کو سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیاری کی ہدایت
وزیراعظم خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں توان کی غلط فہمی ہے، حکومت کو کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،حکمرانوں کو احتساب کاڈرنہیں توانہیں خوف کس بات کاہے، آئندہ عید پر نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ، چیرمین تحریک انصاف
جمعہ 8 جولائی 2016 12:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس پر پارٹی رہنماوٴں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کو کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔لاہورمیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔
اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنماوٴں کو عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پاناما لیکس کے معاملے میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ہم حکومت کو کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، آئندہ عید پر نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے سب متحد ہیں لیکن حکمرانوں نے ملک کو بہت لوٹا ان کے پیٹ نہیں بھرے۔
اس موقع پر چیرمین پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی ورکر شاہد شیرازی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔چیرمین تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپتخونخوا پرویز خٹک کو صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شاہد شیراز کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائے، ایپکس کمیٹی کے ذریعے صوبے میں امن و امان کے قیام اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایاجائے جب کہ ایسے واقعات کا تمام پہلووٴں سے جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو احتساب کاڈرنہیں توانہیں خوف کس بات کاہے، وزیراعظم کرپشن میں ملوث ہیں کیونکہ انہوں نے ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھجوایا، وزیراعظم خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں توان کی غلط فہمی ہے تاہم وزیراعظم کے احتساب تک ہمارااحتجاج نہیں رکے گاجب کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پرمتحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مجھ سے پوچھ کرمدرسہ حقانیہ کوپیسے نہیں دیئے اور مدارس کو پیسے دینے کی پالیسی بھی کے پی کے حکومت نے بنائی ہے لیکن بطور پارٹی مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.