جماعت اسلامی کا24 جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ کا اعلان
اشرافیہ قوم کا پیسہ بیرون ملک منتقل کررہی ہے‘او آئی سی مردہ گھوڑا ہے ‘مدینہ میں ہونے والے بم دھماکا کی مذمت کرتے ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 8 جولائی 2016 13:11
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اشرافیہ قوم کا پیسہ بیرون ملک منتقل کررہی ہے، کرپشن کے خلاف 24جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ کریں گے، جبکہ مدینہ میں ہونے والے بم دھماکا کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے او آئی سی کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا۔
(جاری ہے)
عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ قیادت کے خاتمے کیلئے ٹرین مارچ بھی کیا، اب کرپشن کے خلاف کاررواں بن گیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ نون،پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف کی حکومت کا آڈٹ کرایا جائے توتمام مسائل حل ہو جائیں گے اور ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ادھر سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، کیونکہ دشمنوں نے عالم اسلام پر جنگ مسلط کردی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں دھاکا کرنا ہر مسلمان کے دل میں تیر داخل کرنے کے مترادف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.