کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے ‘ چوہدری محمدسرور
(ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ‘ رہنما پی ٹی آئی
جمعہ 8 جولائی 2016 15:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے (ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ، کر پشن کا حساب مانگنا کوئی جرم نہیں ملک میں شفاف احتساب لازم ہے،اپوزیشن جماعتیں متحد ہے حکمرانوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،تحر یک انصاف ملک میں ایسی تبدیلی لیکر آئیگی جہاں غر یب سمیت ہر کسی کو مکمل انصاف ملے گا اور لوٹ مار کر نیوالے جیلوں میں ہوں گے ۔
جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں لوٹ مار کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جسکے خلاف آج تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں اور ہر کوئی حکمرانوں سے انکی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ انکے پاس احتساب کے سواکوئی آپشن نہیں اور اگر وہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گے تو وہ اپنی سیاسی خودکشی کو دعوت دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہے اور اگر ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم ہو جائیگی تو بہت سے مسائل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں اس لیے حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا ہی پڑیگا اسکے سوا انکے پاس اور کوئی راستہ باقی نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.