سپریم کورٹ نے پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی
پیر 11 جولائی 2016 15:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کے معاملے پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دوران سماعت ریمارکس دئیے ہیں کہ منصوبے کیلئے ورلڈ بنک سرمایہ فراہم کررہا ہے ‘کیا ورلڈ بنک کی شرائط سے باہر جایا جاسکتا ہے‘عدالتی حکم پر اگر ورلڈ بنک فنڈنگ روک دے تو پھر داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کون دیگا‘غیر ملکی کمپنی کی بات مان لیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔
پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں فاضل بنچ نے سماعت کی۔ جس دوران سپریم کورٹ نے داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کے معاملے پر پاور چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔(جاری ہے)
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منصوبے کے لئے ورلڈ بنک سرمایہ فراہم کررہا ہے کیا ورلڈ بنک کی شرائط سے باہر جایا جاسکتا ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے یہ سوال بھی کیا کہ عدالتی حکم پر اگر ورلڈ بنک فنڈنگ روک دے تو پھر داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کون دے گا۔ انہوں نے کہا غیر ملکی کمپنی کی بات مان لیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پاور چائنہ کمپنی نے داسو ڈیم کے تعمیراتی ٹھیکے کی بولی روکنے کی استدعا کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.