ترقی پذیر اور مقروض پاکستان کے کتنے لوگوں کے پاس ’جہاز‘ ہیں؟ ورلڈ بنک کی تہلکہ خیز رپورٹ
سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 16:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) :ترقی پذیر اور مقروض ملک پاکستان میں کتنے لوگ اپنے نجی ’جہاز‘ کے مالک ہیں؟ ورلڈ بنک کی انکشاف سے بھری رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کی2015ءکی رپور ٹ کے مطابق پاکستان کہ کُل آبادی کا نصف خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس کے پیش نظر امیر اور غریب میں فرق کم ہونے کی بجائے مزید طول پکڑ رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مقروض اور ترقی پذیر ہونے کے باوجود پاکستان میںپرائیویٹ جہازوں کے مالک بااثر لوگوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیا میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق بااثر سیاستدان اور یہانتکہ کاروباری حضرات بھی بھی پرائیوٹ جہازوںکے مالک اور ان کا استعمال کرتے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان میں کاروباری اور سیاسی شخصیات میں سے میاں منشا 3، ملک ریاض 3، چودھری منیر3، مخدوم احمدمحمود2 جبکہ جہانگیر ترین، زیڈ اقبال اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے پاس ایک ایک پرائیویٹ جہاز ہے۔
اس ضمن میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان نے بتایا کہ اپنے نجی طیارے میں بیرون ملک روانگی سے پرائیویٹ جہازوں کے تمام مالکان کاامگریشن کے عمل سے گزرنا لازم ہوتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ امگریشن اور کسٹمز سمیت اے ایس ایف کے انسپکٹر رینک کے آفیسرز کو وی آئی پی کو مکمل طور پر چیک کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز کی آپریشنل کاسٹ ایک ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر چارجز بھی جہاز کے مالک کو ادا کرنا ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.