آئی جی سندھ کا بدنام زمانہ ڈکیت کی ہلاکت /گرفتاری پر ایس ایس پی دادو اور ایس ایس پی مٹیاری سمیت پولیس ٹیم کے لئے انعام کا اعلان
پیر 11 جولائی 2016 18:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے متعلقہ حدود میں علیحدہ علیحدہ پولیس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت کی ہلاکت/گرفتاریوں پر ایس ایس پی دادو اور ایس ایس پی مٹیاری اور پولیس ٹیمز کے لیئے د و دو لاکھ نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے اے آئی جی آپریشنز سندھ کو اس ضمن میں احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا کہ ایس ایس پی دادو منیر شیخ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کی جس پر پولیس مقابلے کے نتیجے میں پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو بشیر عرف بشو چانڈیو ہلاک ہوا جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ نے انعام کا اعلان کررکھا تھا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق اسی طرح مذید ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی مٹیاری ظفر اقبال ملک اور ان کی ٹیم نے تھانہ سالارو کی حدود میں ہونیوالے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو بلاول ولد سہراب محمدانی کو گرفتار کیا جس کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے دس لاکھ روپئے انعام مقرر کر رکھا تھا ۔
ترجمان کے مطابق مذید ایک مقابلے میں پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم منٹھار علی عرف جانی ماچھی ولد علی اکبر ماچھی کو بھی گرفتار کیا گیا ۔مذکورہ ڈکیت / ملزم ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد کے علاوہ ڈسٹرکٹ مٹیاری کے تھانہ جات سعیدآباد اور بھٹو فاریسٹ کی حدود میں وارداتیں کیا کرتا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.