جامعہ کراچی، ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 11 جولائی 2016 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں12 جولائی 2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم 3500=/ روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :