ایم اے مطالعہ پاکستان،ایم اے ابلاغیات کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

منگل 12 جولائی 2016 15:48

سرگودھا۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو/کمپوزٹ اورایم اے ابلاغیات پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحان (2015ء)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارچ2016ء میں منعقد ہونے والے اس ایم اے مطالعہ پاکستان کے امتحان میں کُل998امیدواروں نے حصہ لیا،جس میں563امیدوار کامیاب اور427ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب56.86فیصد رہا۔اسی طرح ایم اے ابلاغیات کے امتحان میں کُل23امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 20امیدوار کامیاب اور03ناکام ہوئے اور کامیابی کا تناسب86.95فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :