میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کو ہو گا

منگل 12 جولائی 2016 15:49

سرگودھا۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016ءء کے سالانہ نتائج کا اعلان 20 جولائی2016ء کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور اس وقت رزلٹ کی چھان بین کا کام جاری ہے۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 20 جولائی کو کیا جائیگا، جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ ایک روز قبل 19 جولائی کو شام 6 بجے کرینگے جبکہ سرگودھا بورڈ میں 20 جولائی کو پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں انہیں انعامات سے نوازا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :