دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔نوازشریف
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں،کراچی میں آپریشن کے ذریعے شہر میں امن قائم ہوا،2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا،حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات اور تحفظ فراہم کررہی ہے۔وزیراعظم کی ملاقات کرنیوالے متحدہ عرب امارات کے وفد سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جولائی 2016 16:19
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف سے انکی رہائشگاہ جاتی امراء میں متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں نیہان بن مبارک نے وزیراعظم کو صحتیابی پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں ، ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی میں آپریشن کے ذریعے شہر میں امن قائم کیا گیا ہے، ملک میں صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ،2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، ایل این جی کے شفاف معاہدے سے آئندہ سال گیس کی قلت پر قابو پا لیں گے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کو ہر قسم کا تحفظ بھی فراہم کرے گی، ملک میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کے لئے موثر اقدامات کیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.