چیئرمین واپڈکا تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کا دورہ
محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:07
لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے 1410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت پر مشتمل زیرِتعمیر تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور پاور ہاؤس اور سوئچ یارڈ سمیت منصوبے کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرمین واپڈا نے اُس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران 2 جولائی کی شب حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے حادثے کے نتیجے میں دو چینی کارکنوں کے انتقال پر متعلقہ چینی کمپنی کے نمائندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی چینی کارکنوں کی صحت یابی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ حکام پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی پلان کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جاسکے۔(جاری ہے)
جنرل منیجر(تربیلا ڈیم پراجیکٹ) اقبال مسعود صدیقی اور تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان کے علاوہ کنسلٹنٹس اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پراجیکٹ حکام نے بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔اُنہیں منصوبے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ جنرل منیجر(تربیلا ڈیم پراجیکٹ)نے چیئرمین کو بتایا کہ 20 جون کو ٹنل نمبر 4 کے اِن ٹیک سٹرکچر، جو آبی ذخیرے کے اندر موجود ہے، پر تعمیراتی کام بند کرنا پڑا کیونکہ پانی کی معمول سے زیادہ آمد کے باعث آبی ذخیرے میں پانی کی سطح 1483فٹ تک بلند ہوچکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اِرسا کے اِنڈنٹ کے مطابق صوبوں کی آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈیم سے پانی خارج کیا جائے گا اور توقع ہے کہ نومبر میں پانی کی سطح مطلوبہ سطح تک کم ہونے کے بعد اِن ٹیک سٹرکچر پر دوبارہ کام شروع ہوسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی باقی تمام سائٹس پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے تاہم اِن ٹیک سٹرکچر پر اہم تعمیراتی کام کی بندش کا اثر منصوبے کی مجموعی تکمیل پر پڑ سکتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کی تعمیرمیں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی بھرپور کوشش کریں کہ منصوبہ کے تینوں پیداواری یونٹس مرحلہ وار کم از کم مدت میں مکمل کرلئے جائیں۔تربیلا کا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 4پر تعمیر کیا جارہا ہے ، جس کی تکمیل پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 3ہزار 478میگاواٹ سے بڑھ کر 4ہزار 888میگاواٹ ہوجائے گی ۔ منصوبے کی تعمیر کے لئے عالمی بنک 840ملین ڈالر مہیا کررہا ہے۔ پراجیکٹ کی تکمیل پر ہرسال 3ارب 84کروڑ یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے پر آنے والی لاگت صرف تین سال میں پوری ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.