اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر منفی میسج کے بارے میں مفتی منیب الرحمن کا وضاحتی بیان

منگل 12 جولائی 2016 22:07

اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر منفی میسج کے بارے میں مفتی منیب الرحمن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی صاحب کے انتقال پر مجھ سے نماز جنازہ پڑھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو میں اس وقت اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد میں تھا۔ میں نے بتایا کہ چند گھنٹوں میں میرا کراچی پہنچنا عملاً ممکن ہی نہیں ہے۔

تقریباً تمام نیوز ٹیلیویژن چینلز دن بھر مجھ سے رابطہ قائم کرتے رہے، میں نے تمام چینلز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی خدمات اور دکھی انسانیت کی مدد کے حوالے سے ان کی بے لوث خدمات کی تحسین کی اور میرے Beepers کو چینلز کے ریکارڈ سے چیک کیا جا سکتا ہے۔میں نے اس موقع پر ان کے مذہبی نظریات کے بارے میں مثبت یا منفی سرے سے کوئی تبصرہ کیا ہی نہیں، ایک لفظ تک نہیں بولا، نہ ہی کسی اخباری رپورٹر سے میرا کوئی رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

صرف سماء چینل کا نمائندہ کیمرے کے ساتھ آیا اور میرے تاثرات ریکارڈ کرائے۔ میں اپنے دور افتادہ گاؤں میں اپنے والدین اور اکابر کے مزارات پر فاتحہ پڑھنے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر ایبٹ آباد میں مجھے ایک دوست نے ایس ایم ایس ارسال کیا کہ آپ کے نام سے سوشل میڈیا پر روزنامہ ایکسپریس کے نامہ نگار شکیل رضوی کی رپورٹ کے حوالے سے ایک منفی میسج چل رہا ہے، یہ سرا سر جھوٹ ہے، اِتّہام ہے اور بہتان ہے۔

میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کر رہا ہوں کہ وہ اس کی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی ہے اور اس فتنہ انگیزی کے پیچھے کس کا ہا تھ ہے۔ میراآفیشل پیج Mufti Muneeb-ur-Rehman Office کے نام سے ہے ۔ اس کے علاوہ جس قدر پیج میرے نام سے منسوب ہیں ،سب جعلی ہیں اور اُن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :