بیلا روس کے منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے خراب موسم اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایک دوسرے کے ٹکرا گئے

جمعرات 14 جولائی 2016 19:19

بیلا روس کے منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے خراب موسم اور طوفانی ..

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) بیلا روس کے منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے خراب موسم اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایکدوسرے سے ٹکرا گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ٹکرانے والے طیارے بیلا رشین بیلاویا ائر لائنز اور روبی سٹار ائر کیریئر کمپنی کے ہیں ٗبیلاویا کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمپنی کے کئی طیاروں کو حالیہ طوفان سے نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ طوفان کی وجہ سے ائرپورٹ پر بہت مشکلات ہیں۔اس کی وجہ سے ہماری کمپنی سمیت کئی کمپنیوں کے طیاروں کو نقصان پہنچا ایئر پورٹ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ طوفان کی وجہ سے ائر پورٹ کی کئی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔متعدد پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :