
ثانیہ مرزا ریکٹ کی رانی ہیں ٗشاہ رخ خان نے خطاب نواز دیا
جب کبھی بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنی تو کافی متاثر کن ہو گی ٗ پروڈیوس کرنا پسند کریں گے ٗشاہ رخ خان
جمعرات 14 جولائی 2016 21:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ویمنز ڈبلز کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریکٹ کی رانی کے خطاب سے نواز دیا ہے۔ثانیہ مرزا کی کتاب ایس اگینسٹ آڈز کی تقریب رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہم عورتوں کو جتنی عزت اور احترام دیں گے وہ اتنا ہی زیادہ بڑے کارنامے انجام دیں گی جو ثانیہ مرزا جیسے عالمی معیار کے ہوں گے۔
بالی وڈ میں بادشاہ تصور کیے جانے والے اسٹار نے کہا کہ ثانیہ ریکٹ کی رانی ہیں، ثانیہ نے ہر کسی سے زیادہ اس ملک کا سر فخر سے بلند کیا، ہم میری کوم، پی ٹی اوشا اور ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کو یاد رکھیں گے۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا بھی عندیہ دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنی تو وہ کافی متاثر کن ہو گی اور وہ اس کو پروڈیوس کرنا پسند کریں گے۔
اس موقع پر ثانیہ نے تقریب رونمائی میں شرکت پر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی رونمائی کیلئے میں اس سے بہتر شخص کے بارے میں نہیں سوچ سکتی ٗمیں نے صرف ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس خاص موقع پر تشریف لائیں اور کتاب کی رونمائی کریں۔اس کتاب میں ثانیہ مرزا نے ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک بننے کے سفر کا ذکر کیا کہ انہیں اس سفر میں کن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب کے دوران ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ بحیثیت ایتھلیٹ ان کیلئے سب سے مشکل وقت 2010 کا سال تھا جب ان کی تیسری سرجری ہوئی اور انہیں لگنے لگا کہ شاید انہیں اب ٹینس کے کھیل سے دور ہونا پڑے یہ میری زندگی کا سب سے سخت لمحہ تھا اور اسی وجہ سے میں دو ماہ تک شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مقامی سینمامیں پنجابی فلم ’’چل میراپت4‘‘کا خصوصی شو دکھایا گیا
-
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نامور اداکار و گلوکار فواد خان ''پروانا'' بن گئے
-
برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 25 ویںبرسی 13اگست کومنائی جائے گی
-
پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی28ویں برسی 16اگست کو منائی جائے گی
-
اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم
-
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری نامور اداکار و گلوکار فواد خان’’پروانا‘‘ بن گئے فواد کی بطور گلوکار طویل عرصہ بعد میوزک کی دنیا میں انٹری
-
فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ تقریب،شوبز ستاروں و ٹک ٹاکرز کی شرکت
-
پاکستان کی معروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب شوبز شخصیات سمیت قریبی دوستوں کی شرکت
-
ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
-
ہیروزآف پاکستان ، مصطفی قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اورقومی شعور کا پیغام
-
دلہن کی طرح تیار ہوکر آئی ہوں، سوشل میڈیا پر رشتے آ رہے ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.