حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے،متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس رہیں،شہبازشریف
بارشوں کے باعث لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 17 جولائی 2016 20:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس ہو کر فرائض سرانجام دیں۔
(جاری ہے)
اتوار کو صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارشوں کے باعث لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو گزشتہ برسوں کی طرح جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے۔ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور انسداد ڈینگی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپورمہم چلائی جائے، اسی طرح انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی کے مرض کے روک تھام کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.