سینٹ نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی
ہر سینیٹر ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرے گا ٗ رضا ربانی عبدالستار ایدھی کی وفات انسانیت کا نقصان ہے ٗان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ٗعبدالستار ایدھی کی خدمات کو نصاب میں شامل کیا جائے ٗ ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ٗاراکین سینٹ کا خراج تحسین
پیر 18 جولائی 2016 20:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سینٹ نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سینیٹر ایدھی سنٹرز کیلئے چار ایمبولینسوں کی خریداری کیلئے 20 ہزار روپے عطیہ کرے گا جبکہ اراکین سینٹ نے معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی کی وفات انسانیت کا نقصان ہے ٗان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ٗعبدالستار ایدھی کی خدمات کو نصاب میں شامل کیا جائے ٗ ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
پیر کوسینٹ کا اجلاس چیئر مین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اپنی اور دیگر ارکان کی طرف سے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان قومی ہیرو اور انسانیت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ٗ ان کی وفات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کا نقصان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.