ترکی کی اسپیشل فورسز کے1800 اہلکار استنبول میں تعینات، کسی بھی ہیلی کاپٹرکو نظر آنے پر مار گرانے کا حکم

بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو سو نوے ہو گئی

پیر 18 جولائی 2016 21:03

ترکی کی اسپیشل فورسز کے1800 اہلکار استنبول میں تعینات، کسی بھی ہیلی کاپٹرکو ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) ترک حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اسپیشل فورسز کے اٹھارہ سو اہلکاروں کو استنبول میں تعینات کر دیا ہے اور حکم دیاہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اسے مار گرایاجائے،بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو سو نوے ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر کوغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکومت نے باغیوں پر قابو پانے کے لیے استنبول میں اسپیشل فورسز کے اٹھارہ سو اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے جو سڑکوں پر گشت کررہے ہیں انہیں حکم دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بی ہیلی کاپٹر نظرآئے تو اسے مار گرایا جائے ترکی میں بغاوت کے بعد حالات کے استحکام کیلئے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے جمہوریت کے حق میں ریلیاں نکالی ترکی کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ اب تک بغاوت کی سازش میں ملوث چھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جمہوری حکومت نے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب تک فوج کے کئی اعلیٰ افسران اور ستائیس سو ججوں کو اْن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔