ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ سرحد کھول دی

پیر 18 جولائی 2016 23:03

ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ سرحد کھول دی

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ اپنی سرحد ایک مرتبہ پھر کھول دی ہے، یہ سرحد ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران ہفتے کی صبح بند کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بلغاریہ کے وزیراعظم بوئکو بوریسوف کے مطابق ترک حکام کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو یہ سرحد عبور کرنے سے روکا جائے گا، جس کے بعد ترکی اور بلغاریہ کی سرحدی کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

بلغاریہ کے وزیراعظم کے مطابق اس دوران تارکین وطن کی جانب سے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے واقعات میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔بوریسوف نے ترک سفیر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ انقرہ حکومت اس سرحد کے ذریعے مہاجرین کو یورپی یونین میں پہنچنے سے روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مہاجرین کو بلغاریہ کی سرحد عبور کرنے سے روکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :