ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس‘بجٹ کی منظوری دی گئی

منگل 19 جولائی 2016 16:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء)ڈی سی او قصور /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس عمارہ خان کے زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی او سی عبدالسلام عارف، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ رخ نیازی ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی اورتمام ممبران بورڈ آف گورنر نے شرکت کی ۔

ڈی سی او قصور نے اس موقع پر ڈی پی ایس سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج کے سالانہ بجٹ 2016-17کی منظوری دی ۔اس کے علاوہ سکول کے ترقیاتی کاموں کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی ایس سکول میں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔