نوجوان نسل ملک کا اہم ترین اثاثہ ہے،بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت حوصلہ افزاء ہے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
منگل 19 جولائی 2016 23:05
کوئٹہ۔19جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں نوجوان نسل ملک کی افرادی قوت کے حوالے سے اہم ترین اثاثہ ہے اور اس کی درست تعلیم وتربیت کے بغیر ملک و قوم کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں تعلیمی شعبے پر سنجیدہ توجہ دی گئی ہے اور خاص طور سے بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے جو حوصلہ افزاء ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بروز منگل بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے صوبہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
طالعلموں کے اس دورے کا اہتمام محکمہ امور نوجوانان نے ایک غیر سرکاری تنظیم ڈیووٹ کے تعاون سے کیا۔(جاری ہے)
گورنر نے پنجاب یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو بلوچستان کے بارے میں گئے مختلف سوالات کے جواب دئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمیں بہت دیر سے صوبہ کا درجہ ملا اور ہم نے اپنے ترقیاتی سفر کا آغاز بہت تاخیر سے کیا تاہم موجودہ حکومت نے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے متعدد ٹھوس اقدمات کئے ہیں جس کے نتائج بتدریج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور نئی نسل کو خاص طور سے جدید اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے اس امر پر خاص طور سے مسرت کا اظہار کیا کہ آج کوئٹہ میں ایک خواتین یونیورسٹی موجود ہے جبکہ گرلز ڈگری کالج کوئٹہ میں پندرہ ہزار کی تعداد میں طالبات تعلیم کے زیور سے آرستہ ہورہی ہیں انہوں نے دونوں صوبوں کے طلباء و طالبات کے ایک دوسرے کے صوبے میں دورے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک جانب معلومات کے تبادلے میں مدد ملتی ہے اور دوسری طرف قومی یک جہتی کو مستحکم بنانے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے دورے کے منتظمین سے کہا کہ پنجاب سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کو بذریعہ ٹرین چمن لے جائیں تاکہ انہیں براعظم ایشیاء میں سب سے لمبی سرنگ دیکھنے کا موقع ملے۔ گورنر نے توقع ظاہر کی کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور یک جہتی کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کے ایسے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر پنجاب کی صوبائی وزیر تعلیم بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران ، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی ، صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیر ڈاکٹر جاوید اقبال اے سی ایس داؤد بڑیچ ، سیکرٹری امور نوجوانان ڈاکٹر شعیب گولہ اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالجبار بھی موجود تھے۔ آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیاگیا اور گورنر بلوچستان نے مہمانوں کے اعزا زمیں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.