لاہور بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب71.48 رہا

بدھ 20 جولائی 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی۔2016ء) لاہور بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔ میٹرک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے ناموں کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر نصراللہ ورک نے کیا۔ لاہور بورڈ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 71.48 فیصد رہا۔ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 14 ہزار 711 بچوں نے امتحان میں حصہ لیا۔

امتحامات میں کل ایک لاکھ 53 ہزار 478 بچے کامیاب ہوئے سائنس مضامین میں کامیابی کاتناسب 78 فیصد رہا۔ میٹرک امتحانات میں آرٹس مضامین میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں 1087 نمبرحاصل کرکے ڈی پی ایس سکول کے رانا عمرفرمان پہلے نمبر پر رہے۔انکا کہنا ہے ہ وہ ڈاکٹر بن کرمستحق لوگوں کامفت علاج کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہوربورڈ سائنس میں ایک 1086نمبرحاصل کرنے والے محمد شیان نے دوسری جبکہ حسنین مشتاق اور سید مومن علی نے مشترکہ طور پر 1085 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دونوں نے مستقبل میں میڈیکل کے شعبہ میں تعلیم جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔آرٹس گروپ میں 1056 نمبر لے کر رام گڑھ کی عائشہ خالد اورقصورپورہ کی اریج وسیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔عائشہ خالد کا کہناہے کہ انکی کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ اریج وسیم کہتی ہیں کہ وہ پڑھ لکھ کر ماہرنفسیات بنیں گی۔ میٹرک کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرزطلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر، انجینئراوربیورکریٹ بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پوزیشن ہولڈر طلبہ کے والدین اور رشتے دارخوشی سے نہال ہیں۔ پہلی پوزیشن پر آنیوالے رانا عمر فرمان ڈاکٹر بننے کے خواہش مند، محمد شایان، سید مومن علی ، عائشہ خالد، اریج وسیم ، ریمشا طاہر کے گھروں میں جشن کا سماں ہے۔

متعلقہ عنوان :