سرگودھا بو رڈ نے میٹر ک کے سا لا نہ امتحا ن کے نتا ئج کا اعلان کر دیا

بدھ 20 جولائی 2016 17:24

سرگودھا۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء) سرگودھا بو رڈ نے میٹر ک کے سا لا نہ امتحا ن کے نتا ئج کا اعلان کر دیا ۔ کنٹرولر امتحان کے مطابق سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ کا سالانہ امتحان2016ء مورخہ01مارچ 2016سے شروع ہوا ۔جس میں کل76931امیدواروں نے حصہ لیا ۔ان میں سے طلبا ء کی تعداد45687 امیدوار کامیاب جبکہ طالبات کی تعداد 31244تھی۔

امتحان میں 57317امیدوار پاس ہوئے جبکہ 19050امیدوار فیل ہوئے ۔

(جاری ہے)

یوں کامیابی کا تناسب.05 75فیصد رہا ۔مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دو طالبہ رولنمبر 200366قرة العین فاطمہ دختر ہسم گل حاصل کردہ نمبر 1080، رولنمبر 200044ایمن فاطمہ دختر عادل حسین اُتراء حاصل کردہ نمبر 1080،دوسر ی پوزیشن حبیبہ شاہد دخترشا ہد اسلام نوری رولنمبر 203716نے 1077نمبر ، تیسری پو زیشن محمد حبیب الرحمن ولد نواز احمد رولنمبر 244753نے 1076نمبر حاصل کیے۔ جبکہ سائنس گروپ میں قرة العین فاطمہ دختر ہسم گل رولنمبر 200366نے 1080نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :