حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرے‘ حافظ محمد سعید
کشمیریوں پرظلم کے خاتمہ تک آلو پیاز کی تجارت کے سب سلسلے بند ہونے چاہئیں، سید علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں چاروں صوبوں وآزاد کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان
جمعرات 21 جولائی 2016 20:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) امیر جماعۃ جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرے،کشمیریوں پرظلم کے خاتمہ تک آلو پیاز کی تجارت کے سب سلسلے بند ہونے چاہئیں، سید علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ہر پاکستانی کے دل میں کشمیریوں کی محبت کا جذبہ موجود ہے، لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں میں بھرپور شرکت پر پاکستانی قوم کا شکریہ اداکرتے ہیں ،لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، چاروں صوبوں وآزاد کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کی کامیابی پر کارکنان کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں اور طلباء ، وکلاء ، تاجروں ، سول سو سائٹی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ ساز کشمیر کارواں میں شرکت کے حوالہ سے عوام الناس نے جس طرح بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کیا اس پر ہم اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.