آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل شفاف اور فوج کی نگرانی میں ہوئے ، دو تہائی اکثریت سے جیت مسلم لیگ (ن) کی بڑی کامیابی ہے ، عوام نے پیپلز پارٹی کی 5 سالا کار کردگی کو مسترد کیا ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں کچھ ڈیلیور کرتی تو آج اتنے برے طریقے سے نہ ہارتی
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 جولائی 2016 17:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل شفاف اور فوج کی نگرانی میں ہوئے ہیں ، دو تہائی اکثریت سے جیت مسلم لیگ (ن) کی بڑی کامیابی ہے ۔ عوام نے پیپلز پارٹی کی 5 سالا کار کردگی کو مسترد کیا ہے ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں کچھ ڈیلیور کرتی تو آج اتنے برے طریقے سے نہ ہارتی۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہون نے کہا کہ کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ۔ آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل طور پر شفاف اور فوج کی نگرانی میں ہوئے ہیں ، ععوام نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے)
آزاد کشمیر میں کلین سویپ کرنا مسلم لیگ (ن) کی بڑی کامیابی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2013 کے عام انتخابات سے لے کر اب تک ہونے والے ضمنی ، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر رہی ہے ۔ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی 5 سالا کارکردگی کو عوام نے مسترد کیا ہے ، اگر پیپلز پارٹی کچھ ڈیلیور کرتی تو آج اتنے برے طریوے سے نہ ہارتی ۔ انہون نے کہا کہ کامیابی پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ عمران خان کی طرف سے مبارکباد دینا اچھی روایت ہے، یہ ہی سیاست کا کلچر ہونا چاہیے۔ جیت گئے تو ٹھیک ، ہار گئے تو دھاندلی کی روایات اب ختم ہونا چاہیے ۔ عوامی فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ کراچی مین جب تک امن نہیں ہوتا رینجرز موجود رہے گی ، غیرت کے نام پر قتل کی اسلام میں اجازت نہیں ، اس سلسلے میں قانون سازی کی جا رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.