سیاسی رہنماؤں،کاروباری برادری نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تاریخی فتح قرار دیدیا
الیکشن میں کامیابی (ن) لیگ کی عوامی خدمت ، کشمیر پا لیسیو ں کا ثمرہے جسکو جموں و کشمیر کی عوام نے بھی ووٹ کے ذریعے سراہا ہے، عوام نے بہتان تراشی کی سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا،آزاد کشمیر اور ملک بھر میں پھیلے ووٹرزنے ن لیگ پر اعتماد کر کے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیاہے ، ارکان صوبائی اسمبلی سید زعیم حسین قادری، مولانا غیاث الدین،رانا عبدالمنان، تاجر رہنماؤں عرفان اقبال شیخ،تنویر احمد صوفی ،خواجہ شاہ زیب اکرم و دیگر کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
جمعہ 22 جولائی 2016 22:36
لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جولائی ۔2016ء ) سیاسی رہنماؤں،کاروباری برادری نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی (ن) لیگ کی عوامی خدمت ، کشمیر پا لیسیو ں کا ثمرہے جسکو جموں و کشمیر کی عوام نے بھی ووٹ کے ذریعے سراہا ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے بہتان تراشی کی سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا اورآزاد کشمیرسمیت ملک بھر میں پھیلے ووٹرزنے مسلم لیگ ن پر اعتماد کر کے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ترقی امن اور روشنی والی جماعت مسلم لیگ ن کے حق میں ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا ہے اور کنٹینر و دھرنا سیاست والے ٹولے کو نشان عبرت بنا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر محمد نواز شریف کو نشانہ بنانے اور انکی بیماری کا تمسخر اڑانے پر عمران خان اور بلاول زرداری کوعوام کی طرف سے بھرپور جواب مل گیا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ملک کا امن بحال کرنے ، کراچی کی روشنیاں واپس لانے اور آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کرنے والے لیڈر محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا بے حد ضروری ہیں ،آزاد کشمیر کی الیکشن مہم میں وزیر اعظم نواز شریف کو ٹارگٹ بنا کر ان پر دن رات تنقید کرنے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.