ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھیں گے' ری پبلکن پارٹی
ہفتہ 23 جولائی 2016 12:07
(جاری ہے)
دستاویز میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا، 'خطے کو طالبان سے نجات دلانے اور پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو محفوط بنانے کے حوالے سے پاکستان، افغانستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں'۔
منشور میں پاکستان کے جوہری پیغام کے ذکر کو میڈیا رپورٹس میں امریکا کی جانب سے ان ہتھیاروں کی نگرانی کے حوالے سے ری پبلکن کی خواہش کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ری پبلکنز پاکستان کے جوہری ہتھیاروں تک براہ راست امریکی رسائی چاہتے ہیں اور اگر اسلام آباد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، تو اس پر اْسی طرح کی پابندیاں عائد کردی جائیں گی، جیسی کہ فی الوقت ایران پر عائد ہیں۔تاہم جب ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انھوں نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا۔ترجمان جے ڈی گورڈون کا کہنا تھا، 'پارٹی پلیٹ فام (منشور) میں استعمال کی گئی زبان کا مقصد پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو محفوظ بنانا ہے'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس کے علاوہ مزید باتیں بے بنیاد ہیں اور پاکستانی اور ہندوستانی میڈیا میں پارٹی پلیٹ فارم کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منشور کا مقصد مشترکہ مفاد جیسا کہ دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لیے باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ کام کرنا ہے۔ری پبلکنز کے پارٹی پلیٹ فارم میں یہ بھی کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات نے پاکستانیوں کے لیے سیکیورٹی چیلنجز پیدا کردیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.