پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے ،دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے ،اس سے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں
وزیر اعظم نوا زشریف کاکابل بم دھماکوں پر مذمتی بیان ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر
ہفتہ 23 جولائی 2016 18:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے ‘ دہشت گردی کے خلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے ‘ دہشت گردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف نے کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔ و زیر اعظم نے جاں بحق افرا د کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہم سب کی مشترکہ دشمن ہے۔
دہشت گردی کے خلاف سب کو مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ۔ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے دھماکوں پر افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.