اے آئی جی عاشر حمید کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا ،ائیر کنڈیشنڈ کمرہ ہونے کے باعث موت کے وقت کا صحیح تعین نہ ہو سکا
پوسٹمارٹم رپورٹ میں رات ڈیڑھ بجے کے بعدکوئی ٹھوس چیز کھانے اوربظاہر دل کے بند ہونے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے خون کے نمونے اور جسم کے مختلف اعضاء تجزیے کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ،مختلف پہلوؤں پر تفتیش بھی جاری
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:04
اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء ) ایڈیشنل آئی جی اسلام آبادعاشر حمید کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا ،پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ائیر کنڈیشنڈ کمرہ ہونے کے باعث موت کے وقت کا صحیح تعین نہیں ہو سکا البتہ انہوں نے رات ڈیڑھ بجے کے بعدکوئی ٹھوس چیز نہیں کھائی ،جبکہ بظاہر دل کے بند ہونے کے حوالے سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ،خون کے نمونے اور جسم کے مختلف اعضاء تجزیے کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپنے کمرے میں پر اسرار طور پرمردہ حالت میں پائے جانے والے ایڈیشنل آئی جی عاشر حمید کی پمز میں کئے جانے والے پوسٹمارٹم سے بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جسکے بعد انکے جسم سے خون کے نمونے اور جسم کے مختلف اعضاء کو مزید تجزیے کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوا دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق عاشر حمید کی موت ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں ہوئی اس لئے ان کی موت کے وقت کا صحیح تعین نہیں ہو سکا ۔
رپورٹ کے مطابق عاشر حمید نے رات ڈیڑھ بجے کے بعد کوئی ٹھوس چیز نہیں کھائی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے دل کے بند ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے جس سے معاملہ مزید الجھ گیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس نے کمرے سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.